Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 200 فیصد اضافے کی تجویز

Sindh government indicated salaries members Sindh Assembly

سندھ حکومت نے مالی سال 2025-26ء کے بجٹ میں ارکانِ سندھ اسمبلی اور صوبائی نمائندوں کی تنخواہوں و مراعات کو دیگر صوبوں کے مساوی لانے کا عندیہ دے دیا ہے، جس کے بعد ارکان اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات میں 200 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ارکانِ اسمبلی کی تنخواہیں اور دیگر مراعات ارکان پارلیمنٹ ،پنجاب اور بلوچستان کے اراکین کے برابر کرنے کی تجویز ہے۔

اس وقت ارکانِ سندھ اسمبلی کو ماہانہ تقریباً پونے دو لاکھ تنخواہ و مراعات ملتی ہیں، جب کہ پنجاب اور بلوچستان اسمبلیوں کے ارکان کو تقریباً پانچ لاکھ روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔ مجوزہ تبدیلی کے تحت سندھ کے ارکان کو مساوی سطح پر لانے کے لیے 200 فیصد تک اضافے کی ضرورت ہو گی۔

مزید پڑھیں:سندھ میں تعلیم کیلئے 523.7 ارب روپے کا بجٹ مختص

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مراعاتی توازن اور بین الصوبائی برابری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ تاہم، تنخواہوں میں اس مجوزہ اضافے کو عوامی سطح پر شدید بحث و تبصرے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب عام ملازمین اور عوام مہنگائی اور معاشی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

آئندہ مالی سال2025-26ء سے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اعلان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی بجٹ تقریر ہے، جبکہ اسمبلی کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد ہو گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button