Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اہداف پورے ہونے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے: نیتن یاہو

Netanyahu Said Attacks on Iran Continue

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ہم اہداف پورے نہیں کر لیتے۔

ایران پر حملے کے بعد اپنے پہلے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حملے میں ایران کے جوہری پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے اور یہ حملے اتنے دن تک جاری رہیں گے جتنے دن تک ہم اہداف پورے نہیں کر لیتے۔

مزید پڑھیں:ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں: نیتن یاہو

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایرانی خطرے کو ختم کرنے کے لیے آپریشن ’رائزنگ لائن‘ کا آغاز کیا، یہ آپریشن اتنے دن تک جاری رہے گا جب تک اس کے پھیلاؤ کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں ایران نے ایسے اقدامات کیےجو پہلے کبھی نہیں کیے تھے، ایران کے یہ اقدامات افزودہ یورینیئم کو ہتھیار میں بدلنے کے تھے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کی بقا کو واضح اور فوری خطرہ ہے، ایران کو نہ روکا گیا تو وہ کم وقت میں جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہو سکتا ہے، ایران ایک سال میں بھی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے اور چند ماہ کے اندر بھی بنا سکتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button