کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
آندھی اور بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ کےتمام اضلا ع میں آندھی اوربارش کا امکان ہے جب کہ جھکڑ چلنےاوربارش سےگرمی کی لہر میں بھی کمی واقع ہوگی۔
مزید پڑھیں:کراچی میں درجہ حرارت میں کمی، آج موسم کیسا رہے گا؟
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے 16جون تک پنجاب، کے پی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گزشتہ روز صحرائے چولستان اور سرگودھا میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 48 ڈگری تک گیا تھا۔