Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، 240 سے زائد افراد سوارتھے

Passenger Plane Crashed Ahmedabad Airport in India
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

بھارت کے شہر احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں عملے سمیت 242 افراد سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کرتباہ ہو گیا، بھارتی سرکاری ائیرلائن کا طیارہ برطانیہ کے شہر برمنگھم جا رہا تھا، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے نے برمنگھم کے لیے اڑان بھری تھی کہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ حادثے کے بعد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، حادثے کا شکار ہونے والی ایئرانڈیا کی پرواز میں گجرات کے سابق وزیرِ اعلیٰ بھی سوار تھے۔ رپورٹس کے مطابق حادثے کے شکار طیارے میں160 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کنیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے۔

دوسری جانب ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل 1بج کر 39 منٹ پر کیپٹن نے مےڈے کی کال دی تھی۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق پرواز سے اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 625 فٹ کی بلندی پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement