پانچ لاکھ روپے یا اس سے ذائد رقم کی بینک سے کسی بھی مقام پر منتقلی پولیس کی نگرانی میں ہو گی ۔ کراچی ساوتھ پولیس نے بینک مینیجر کو سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو آگاہ کرنے کا پابند کر دیا ۔
کراچی ساوتھ پولیس نے زون میں قائم بینکس کو ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے پابند کیا ہے کہ وہ برانچوں میں بلٹ پروف جیکٹس اور میٹل ڈیڈیکٹر سے آراستہ بہترین تربیت یافتہ گارڈ کی تعیناتی کو یقینی بنائیں ۔ مرکزی دروازوں پر واک تھرو گیٹس نصب کریں ۔ سیکیورٹی گارڈز کے لئے مووایبل بنکرز قائم کریں ۔
کم از کم آٹھ میگا پکسل والے اپ گریڈ یڈ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں ۔ جن میں 30 دن کی اسٹوریج اور بیک اپ کے علاوہ چہرے کی واضع شناخت کا نظام اور نائیٹ ویژن کی صلاحیت بھی موجود ہو ۔
اگر کوئی شخص بغیر کسی وجہ کے بینک میں بیٹھا ہوا نظرآئے تو اس کی جانچ پڑتال کی جائے اورعلاقہ پولیس کواطلاع دی جائے۔ اے ٹی ایم بوتھ میں آٹومیٹک لاک سسٹم لگائے جائیں ۔
ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ بینک صرف رجسٹرڈ ایجنسیوں سے سیکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کریں۔ گارڈز کا سابق آرمی، رینجرز یا پولیس اہلکار ہونا ضروری ہے۔ گارڈزکی تعیناتی سے قبل اسکی باقائدہ پولیس ویری فیکیشن کو یقینی بنائیں اور اسکے کوائف بمعہ تصویر مقامی پولیس اسٹیشن میں لازمی جمع کرائیں ۔
تعطیلات کے دوران سیکیورٹی گاڑدز کو چیک کرنے کے لئے بینک کے کسی عملے کو نامزد کریں ، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا بینک میں داخلے کو روکنے کے لئے سیکیورٹی کا سخت انتظام کریں ۔ اور الارم سسٹم انسٹال کریں۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات شہر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کئے جارہے ہیں ۔