Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایئر کراچی کو لائسنس جاری، فلائٹ آپریشن کا آغاز کب سے ہوگا؟

CAA Issued License to Air Karachi

کراچی کی تاجربرادری کے اشتراک سے قائم کی گئی  نجی فضائی کمپنی ایئر کراچی کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع کی منظوری سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرکراچی کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ’ایئر کراچی‘ کو لائسنس پانچ جون کو جاری کیا گیا، جس کی پانچ لاکھ روپے فیس اور 10 کروڑ روپے سیکورٹی ڈپازٹ ہیں۔ ایئر کراچی کو ایس ای سی پی سے متعلقہ فارم، پیڈ کیپیٹل کی موجودگی پر مبنی بینک اسٹیٹمنٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا سرٹیفیکیٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:دوحہ جانیوالی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

میڈیا رپورٹ کے مطابق لائسنس ملنے کے باوجود ایئرکراچی کا آپریشن اب بھی فوری شروع نہیں ہوسکتا، ’ایئر کراچی‘ کے شراکت داروں میں شامل حنیف گوہر کا کہنا ہے کہ پروازوں کے آغاز کے لیے ایک اور اجازت نامہ درکار ہے جسے ایئر اپریٹر سرٹیفیکیٹ کہتے ہیں۔ یہ اجازت نامہ دو مہینوں میں جاری ہو گا، مگر امید ہے ’ایئر کراچی‘ کی انتظامیہ جلد ہی یہ اجازت نامہ بھی حاصل کر لے گی۔

حنیف گوہر کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن سے بھی لائسنس صرف 6 ماہ کی قلیل مدت میں حاصل ہوا ہے۔ رواں برس جنوری میں اسکی درخواست دی گئی تھی۔ لائسنس کے اجرا کے لیے بہت سے اداروں کی کلیئرنس اور اجازت درکار ہوتی ہے لیکن خوشی ہے اتنی جلدی لائسنس مل گیا۔

حنیف گوہر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 180 مسافروں کی گنجائش والے تین جہاز کرائے پر لیے جائیں گے۔ یوں 540 مسافروں سے آپریشنز کا آغاز ہو گا۔ حج آپریشن ختم ہوتے ہی کرائے کے جہازوں کی تلاش شروع کردی جائے گی۔ ابتدا میں ایئر کراچی کی اندرون ملک پروازیں چلائی جائیں گے جس کے ایک سال بعد عالمی آپریشن بھی شروع ہو جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button