Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر موٹرسائیکل مکینک کا قتل، رواں سال ہلاکتوں کی تعداد48 ہوگئی

Young Motorcycle Mechanic Killed Resisting Robbery

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایل میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں موٹرسائیکل مکینک ناصر نامی نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ناصر دکان بند کرکے گھر واپس جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں اغوا ہونے والی بچی 72 گھنٹوں میں بازیاب، ملزم گرفتار

پولیس حکام کے مطابق مقتول ناصر نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کے اہل خانہ کے مطابق ناصر تین بچوں کا باپ تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ رواں برس کراچی میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت قتل کیے جانے والے افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button