کراچی کے علاقے کلفٹن خیابان شمشیر سے مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی بچی کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران 72 گھنٹوں میں باحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مغوی بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کو ایک رکشے میں بٹھا کر فرار ہوا تھا۔ واقعہ کے وقت سات سالہ بھائی بھی بچی کے ساتھ موجود تھا جسے ملزم نے ایک بہانے سے قریبی دکان پر بھیج دیا اور اس دوران بچی کو لے کر فرار ہو گیا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں دو بہنوں سے زیادتی کرنے والا قریبی رشتے دار نکلا، ملزم فرار
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ اور جعلی پریس کارڈ بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔