Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آلائشوں کی چیرپھاڑ پر پولیس کی کارروائی، 180 سے زائد افراد گرفتار

karachi cleanness

کراچی میں عیدالاضحی پر آلائشوں کی چیرپھاڑ کےخلاف دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، خلاف ورزی پر 180 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر سڑکوں اور گلیوں میں گندگی پھیلانے پر کراچی کے مختلف اضلاع میں پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 180 سے زائد افراد کو پکڑ لیا، ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے سب زیادہ کارروائیاں کی گئیں۔

مزید پڑھیں؛کارکردگی اس سال بہتر بنائی ہے، 37 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھا چکے ہیں،مرتضیٰ وہاب

ایسٹ پولیس نے 35 مقدمات درج کیے، 90 افراد کو گرفتار کیا جبکہ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے 12 مقدمات درج کرتے ہوئے 31 گرفتاریاں کیں۔

کیماڑی پولیس نے 12 مقدمات درج کرکے 26 لوگوں کو حراست میں لیا، سینٹرل پولیس نے 9 مقدمات درج کرکے 29 ملزمان کو گرفتار کیا، کارروائیاں 3 اضلاع کے 49 تھانوں کی جانب سے کی گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کوئی مقدمہ یاگرفتاری نہیں ہوئی، ملیر، کورنگی، ساؤتھ پولیس کی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں، گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button