Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کارکردگی اس سال بہتر بنائی ہے، 37 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھا چکے ہیں،مرتضیٰ وہاب

murtaza wahab

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر بھر میں 37 ہزار ٹن سے زائد قربانی کی آلائشیں اٹھا لی گئی ہیں، اور صفائی کے انتظامات گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر کیے گئے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام اضلاع اور ٹاؤنز میں کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے تھے اور گزشتہ رات تمام پوائنٹس کو کلیئر کر دیا گیا۔ برنس روڈ سے بڑی شاہراہوں کی دھلائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ان جگہوں کی نشاندہی کی جہاں بہتری درکار تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہو۔

مزیدپڑھیں؛عید پر صفائی کے ناقص انتظامات، اپوزیشن لیڈر کی سندھ حکومت اور میئر کراچی پر تنقید

ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ “لوگ اے سی کمروں میں بیٹھ کر الزام تراشی کرتے ہیں، ان سے پوچھا جائے کہ 1122 پر کتنی شکایات درج کرائیں؟”

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ اچھا ہو تو ان کا کریڈٹ ہو، اور برا ہو تو کسی اور کا الزام، یہ طرزِ سیاست اب نہیں چلے گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض سیاسی جماعتیں عوامی خدمت کے بجائے “کھالیں جمع کرنے” پر توجہ دے رہی ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ “مجھے چونا لگانا نہیں آتا، اور نہ ہی دکھاوا کرنا سیکھا ہے، میرے وسائل محدود ہیں، لیکن نیت صاف ہے۔”

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button