Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پولیس کی ملیر میں کارروائی، اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار

Karachi Police Arrested Police Officers Involved in Kidnapping
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی پولیس نے ملیر میں کارروائی کرکے اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار کرلیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار اہلکاروں نے مدد علی کو بلاول جوکھیو گوٹھ سے گزشتہ شب اغوا کیا، جنہیں آج ملیر میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مغوی شہری کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:ملیر جیل میں سیکیورٹی انتظامات کیلیے دن رات کام جاری ہے، بریفنگ

ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کروایا اور 5 اہلکار گرفتار کرلیے، جن کی شناخت عبدالغفار، ریاض، راشد علی، خالد اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تاوان طلب کرنے اور غیر قانونی حراست میں رکھنے کا اعتراف کیا ہے، جن کے خلاف قانونی کارروائی اور تفتیشی عمل جاری ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement