Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عید الاضحیٰ پر کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی

hot weather in karachi

محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ آج کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ ہلکی سمندری ہوائیں دن بھر چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کل سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ مرطوب موسم کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی، تاہم شام اور رات کے اوقات میں سمندری ہواؤں کے سبب موسم میں کچھ بہتری آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں؛کراچی میں عیدالاضحیٰ پر گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے۔ جنوب مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران سندھ کے میدانی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور درجہ حرارت میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button