Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق

Four People Died Various Accidents in Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں آج چند گھنٹوں کے درمیان مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے آن لان فوڈ ڈیلیوری کا موٹرسائیکل رائیڈر مرتضیٰ جاں بحق ہوگیا۔ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

کلفٹن تین تلوار کے قریب کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ جام صادق پل اور کارساز کے قریب بھی حادثات میں 2 موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 24 گھنٹوں میں ڈمپرز کی ٹکر سے دو شہری جاںبحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں موٹروے ایم 9 پر ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں ایک شخص اور 2 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement