حکومت سندھ کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں سے ناجائز زائد کرایہ وصولی کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اور ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
وزیر ٹرنسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی ہدایات نے ہدایت جاری کی کہ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے، لائسنس معطلی، اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عید کا موقع خاندانوں کے ساتھ گزارنے کا ہوتا ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے، کسی کو بھی عید کے موقع پر عوام کا استحصال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں عیدالاضحٰی کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہر سال ہزاروں افراد عید منانے کے لیے سندھ بھر میں اپنے پیاروں کے پاس سفر کرتے ہیں، بعض ٹرانسپورٹرز کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیتے ہیں، جو عام شہریوں پر بوجھ اور ناقابل قبول ہے۔
وزیر ٹرنسپورٹ نے عوام سے گزارش کی کہ وہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف فوری شکایت درج کرائیں، شہری واٹس ایپ نمبر 0300-3495375 پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔