کراچی میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، شہر میں سمندری ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں پیر سے گرمی بڑھنے کا امکان
دوسری جانب ملک کے بشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شام اور رات میں گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمالی اور جنوب مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔