Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانی شوبز شخصیات کی خضدار اسکول بس حملے کی شدید مذمت

بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ماورا حسین، درفشاں سلیم اور شہروز سبزواری سمیت پاکستان کے نامور اداکاروں نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ایک بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔ اداکاروں نے انسٹاگرام ہینڈلز پر اسٹوریز اور پوسٹس کے ذریعے اس دلخراش واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے معصوم بچوں کی جانوں کے زیاں پر افسوس کیا۔

مزید پڑھیں:سانحہ خضدار: معصوم بچوں کی شہادت پر امریکی سفارتخانے کی شدید مذمت

اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر لکھا کہ خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر حملے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے، کیسے کوئی اتنا بےحس ہو سکتا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنائے؟ ہر دن کی خبر پہلے سے زیادہ دلخراش ہوتی ہے، یہ معمول نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں اسے معمول بننے دینا چاہیے۔

 

اداکار شہروز سبزواری نے بھی اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بزدل دشمن اسکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

 

اداکارہ ماورا حسین نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر نئی خبر پہلی سے زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے، بچوں پر حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے، دنیا کو کیا ہو گیا ہے؟ انسانیت کہاں چلی گئی؟

 

دیگر فنکاروں سمیع خان، کرن حق، عاصم محمود، فضا خاور اور ایمن خان نے بھی اس وحشیانہ فعل کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس دلخراش واقعے پر سوگوار ہے اور مطالبہ کر رہی ہے کہ ملوث عناصر کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے بزدلانہ حملوں کا سدباب ہو سکے۔

یاد رہے کہ 21 مئی کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس پر خودکش حملہ ہو جس کے نتیجے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور 38 زخمی ہوگئے۔ 38 زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بعض زخمی بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button