Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارتی ہائی کمیشن کا اہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار

Pakistan Indian High Commission
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کا مذکورہ اہلکار ایسے اقدامات میں ملوث پایا گیا، جو اس کے سفارتی استحقاق کے منافی تھے۔

اس ضمن میں بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا۔ پاکستان کا یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں:لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب بڑھنے والے بھارتی مظاہرین گرفتار

یاد رہے کہ 22 مئی کو پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد سے بھارت جارحانہ اقدامات اور بلااشتعال اقدامات کر رہا ہے، 6 اور 7 مئی کی شب اندھیرے میں پاکستان میں آزاد کشمیر، پنجاب میں مریدکے اور بہاولپور میں مساجد پر حملے بھی کیے، تاہم پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے تباہ کر دیے تھے، بھارت نے اس کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دیا تھا۔

اس کے جواب میں پاکستان نے 10 مئی کی علی الصبح آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارت میں جوابی کارروائی کرکے اسے شدید نقصان پہنچایا، جس کا اعتراف عالمی میڈیا نے بھی کیا، بھارت کی درخواست پر امریکی حکام نے جنگ بندی کروائی تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement