Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آگئے: وزیراعظم

Prime Minister Shehbaz Sharif
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آگئے، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہوگیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہار ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہوئے دونوں قومی سلامتی کے مشیر کریں گے، کہ بھارت ابھی تک کسی تیسرے ملک میں گفتگو کےلیے راضی نہیں جبکہ بھارت کسی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر بھی آمادہ نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی۔ سری نگر اور دیگر مقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت سے بات چیت کے دوران پاکستان کی جانب سے چار اہم نکات شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:بھارت کے 5 نہیں،6 جنگی جہاز گرائےہیں،شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی کے حوالے سے بات ہوگی، تیسرے ملک میں بات چیت کرنے کا فیصلہ اچھا ہو سکتا ہے، پاک بھارت مذاکرات میں امریکہ بنیادی کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسیاں ہیں، بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے، جنگ بندی کی درخواست بھارت کی جانب سے کی گئی، پاکستان نے جنگ بندی کے لیے کوئی درخواست نہیں کی تھی اگر ہم نے جنگ بندی کی درخواست کی ہوتی تو عالمی برادری بتا دیتی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، چین، ترکی اور دیگر دوست ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا:وزیراعظم

وزیراعظم نے بتایا کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نواز شریف سے بھی مشاورت کرتا ہوں، فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے میں نواز شریف کی مشاورت شامل ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement