Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان، چین کا سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پراتفاق

CPEC
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائےخارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بیجنگ میں پاکستان، چین، افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی، تینوں وزرائے خارجہ نے سہہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی، معاشی روابط کےفروغ کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:سی پیک منصوبے میں تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں، اسحاق ڈار

اس اہم ملاقات میں سہ فریقی سطح پر سفارتی روابط بڑھانے، تجارت، ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے، بی آر آئی تعاون کوگہرا کرنے پر زور دیا گیا۔

تینوں ممالک کے ہم منصب نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم اور خطے میں استحکام پر اتفاق کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چھٹی سہ فریقی وزرائے خارجہ ملاقات جلد کابل میں ہوگی، جس میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement