Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈبلیو ایچ او کا ٹریکوما کے خاتمے پر مصطفیٰ کمال کیلیے اعزاز

Ministry of Health, Pakistan WHO
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ٹریکوما کے خاتمے پر ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مصطفیٰ کمال کے لیے اعزاز کا اجرا کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان کےلیے عالمی سطح پر اعلیٰ اعزاز ملا ہے۔ پاکستان سے ٹریکوما کے خاتمے پر وفاقی وزیر صحت کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ترجمان صحت کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جنیوا کے دوران پاکستان کو اعزاز سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:قومی ادارہ صحت میں ہیلتھ ایمرجنسی سینٹرقائم کر دیا، وزارتِ صحت اور ماتحت ادارے مکمل الرٹ رہیں گے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا یہ پاکستان کےلیے ایک عظیم سنگ میل ہے، ٹریکوما ایک بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماری ہے۔

انھوں نے کہا بروقت علاج نہ ہو تو مستقل نابینا ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔ مصطفیٰ کمال کے مطابق یہ پاکستان کی عوامی صحت کے شعبے میں بڑی کامیابی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement