Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

قومی اسمبلی: سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد بڑھانے کی قرارداد منظور

CSS

قومی اسمبلی نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحان کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد میں اضافہ کے لیے قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی ہے۔

رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سی ایس ایس کے امتحان کے لیے اہل امیدواروں کی عمر کی حد میں اضافہ کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ سی ایس ایس امتحان کے امیدواروں کی عمر کی حد بڑھا کر 35 سال کردی جائے، اور امیدواروں کو 5 امتحانات کے مواقع دیے جائیں۔

مزید پڑھیں؛ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس کے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست مسترد کردی

قومی اسمبلی میں مذکورہ قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ قرارداد اس وقت منظور کی گئی ہے جب فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کی طرف سے سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج کے مطابق 23  ہزار 100 درخواست دہندگان میں سے صرف 15 ہزار 602 امیدوار تحریری امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے صرف 395 امیدوار پاس ہوئے، یہ کامیابی کی شرح صرف 2.53 فیصد ہے، جو پاکستان میں سرکاری ملازمین کو درپیش دباؤ اور محدود مواقع کی نشاندہی کرتی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button