Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایپل کو اپنی مصنوعات بھارت میں بنانے سے گریز کرنا چاہیے،ڈونلڈ ٹرمپ

Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایپل کو اپنی مصنوعات بھارت میں تیار کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں ایپل اپنی پروڈکٹس امریکا میں ہی بنائے، کیونکہ امریکا کو بھارت میں مینوفیکچرنگ سے کوئی دلچسپی نہیں۔

دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع اب حل ہو چکا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کو جنگ کے بجائے تجارت پر زور دینے کا مشورہ دیا۔ ٹرمپ کے مطابق پاکستان اور بھارت تجارت بڑھانے کے امکان پر خوش ہیں۔

مزید پڑھیں؛ ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور

اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے حوالے سے بھی ایک بار پھر عندیہ دیا کہ اسے “فریڈم زون” میں تبدیل کیا جائے اور امریکا اس منصوبے کا حصہ بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس غزہ کے لیے بہترین منصوبے موجود ہیں۔

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ بگرام ایئر بیس کسی اور ملک کو نہیں دی جائے گی بلکہ امریکی کنٹرول میں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے کے آخری مرحلے میں آج ابوظبی پہنچیں گے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button