Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کینالز کے معاملے پر وفاق کا سندھ حکومت سے رابطہ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وفاقی حکومت نے کینالز کے معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ، کے پی کے اور پنجاب کے لوگ دریا سندھ کے مالک ہیں، صدر کو نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کو پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات آج ہوسکتی ہے اور اگر آج ملاقات نہ ہوئی تو کل ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی کے تحفظات، سندھ میں جاری احتجاج، سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد سمیت کینالز کے معاملے پیپلزپارٹی اپنا بھرپور موقف پیش کرے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement