Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈیجیٹل شناختی کارڈ موبائل فون پر کیسے ڈاون لوڈ کریں ؟

اب اپنا قومی شناختی کارڈ ہر وقت جیب میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ نادرا حکام نے شہریوں کی مشکل آسان کر دی ہے اور ڈیجیٹل شناختی کا رڈ کا اجراء شروع کر دیا ہے ۔اب آپ ملک بھر میں کہیں بھی ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے زریعے اپنی شناخت کراسکتے ہیں کیونکہ اب یہ فزیکل قومی شناختی کارڈ کے متبادل کے طور پر قبول کئے جائیں گے۔

 ڈیجیٹل شناختی کارڈ صرف ان لوگوں کو جاری کئے جائیں گے جن کے کیو آر کوڈ والے اسمارٹ شناختی کارڈ بنے ہو ئے ہیں ، اور اسکے لئے کسی قسم کی فیس بھی ادا نہیں کرنی پڑے گی جبکہ پرانے کارڈ رکھنے والے ڈیجیٹل شناختی کارڈ ڈاون لوڈ نہیں کر سکیں گے۔

ڈیجیٹل شناختی کارڈ ڈاون لوڈ کرنے کے لئے اپنے موبائل فون پر نادرا کی پاک آئیڈینٹیٹی یا پاک آئی ڈی ایپ ڈاون لوڈ کریں

پہلی مرتبہ لاگن ہوتے وقت اکاونٹ بنانا ہوگا۔

اسکے بعد اکاونٹ کو شناختی کارڈ نمبر اور ایشوڈیٹ درج کر کے اکاونٹ ویریفائی کرناہوگا ۔

اب وائیٹ بیک گراونڈ کے ساتھ سیلفی لے کر سبمنٹ کریں ،

اگلے مرحلے میں آپکا بائیومیٹرک کیاجائے گا اور ہاتھوں کی انگلیاں اسکین کی جائیں گی ۔

ویریفکیشن کے بعد اب آپ پاک آئی ڈی ایپ کے تمام فیچرز استعمال کرنے کے اہل ہیں۔

 اور اگر آپکا اکاونٹ پہلے سے بنا ہوا ہے تو پاک آئی ڈی ایپ میں لاگن کریں

اب یہاں موجود ڈی میٹیریلائزڈ کارڈ کا آپشن منتخب کریں۔

کچھ معلومات کی فراہمی کے ساتھ نیچے اسکین کیو آر کوڈ کے آپشن کو پریس کریں

اور پھر اپنی اسمارٹ قومی شناختی کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ کو اسکین کریں ۔

چند منٹ کے بعد ایپ پر موجود ان باکس کے اپشن کو کلک کریں ،

یہاں آپکو قومی شناختی کارڈ کے ڈیجیٹل کاپی کی فائل نظر آجائے گی ،

اسے کلک کریں گے تو آپ کا ڈیجیٹل شناختی کارڈ  آپکے سامنے ہو گا ۔

آپ اس کارڈ کو ایپ میں موجود والٹ میں بھی چیک کر سکتے ہیں ۔

نادرا حکام کے مطابق یہ ڈیجیٹل کارڈ ملک بھر میں ہر طرح کی ویزی فکیشن کے لئے قابل قبول ہے ۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button