Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں کمی، کمشنر کراچی کا نوٹیفکیشن جاری

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت آٹے کی قیمتوں میں 17روپے فی کلو تک کمی کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد 66 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 70 روپے فی کلو کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:کمشنرکراچی کی ہدایت پر سپراسٹورزمیں کمشنر کاونٹرزقائم،کاونٹرز پر کھانے پینے کی اشیا سرکاری نرخوں پرملیں گی

نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت 10روپے کمی کے بعد 78 روپے کلو مقرر کردی گئی۔ ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد نئی قمیت 82 روپے فی کلو ہوگئی ، چکی آٹے کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 90 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement