Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں موسم بدلتے ہی سانس کے امراض میں اضافہ،اسپتالوں میں یومیہ 150 سے زائد کیسز رپورٹ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں موسم بدلتے ہی سانس کے امراض میں اضافہ ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی انچارج سول اسپتال کا کہن اہے کہ سول اسپتال میں سانس کے مرض میں مبتلا یومیہ 150 سے زائد افراد آ رہے ہیں۔

جناح اسپتال کے طبی ماہر کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں بھی سانس کے مریضوں کی تعداد یومیہ 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس کی بیماریوں سے سب سے زیادہ متاثر بچے ہو رہے ہیں، مریض گلے کی خرابی، نزلہ اور کھانسی کی شکایت کے ساتھ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ایسے موسم میں دمے کے مریضوں کی حالت مزید بگڑنے لگتی ہے، رمضان المبارک میں ٹھنڈے اور غیر معیاری مشروبات سے پرہیز کیا جائے۔ طبی ماہرین کا کہا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement