Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ، پارہ آج کتنے ڈگری تک جاسکتا ہے؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں راتیں سرد جبکہ دن کے اوقات میں موسم قدرے گرم رہنے لگا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ شہر میں چلنے والی ہواوں میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement