Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ماہ رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں دن نسبتاً گرم اور رات میں سمندری ہوا کے باعث موسم بہتر رہے گا۔ چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ 20 مارچ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ رمضان کے آخری عشرے میں موسم کچھ گرم رہ سکتا ہے۔

 

اس کے علاوہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کل اور پرسوں کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں منگل اور بدھ کو رات میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

 

 

 

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement