Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں ڈھائی ماہ کے دوران 4لاکھ سے زائد ووٹرزکا اضافہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کی ووٹرز فہرست میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق خواتین ووٹرز کی تعداد میں مردوں کے مقابلے میں ہلکاسا اضافہ ہوا ، جس کی وجہ سے مرد اور خواتین ووٹرز کے مابین فرق مزید کم ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران ووٹرز کی تعداد میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 14 ہزار 205 ووٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں اضافے کے بعد ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 68ہزار 515 ہوگئی ہے، جن میں سے 7 کروڑ 12 لاکھ75 ہزار 222 مرد (53.72 فیصد) اور6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 خواتین (46.28 فیصد) ووٹرزہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین کا شرح میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز 11 لاکھ 70 ہزار 744 ، بلوچستان میں 55 لاکھ 37 ہزار 699، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 361، پنجاب میں 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 اور سندھ میں 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 706 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement