Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ سے پانی تاحال معطل، شہری شدید پریشان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث شہری بدترین پریشانی کا شکار ہیں۔ جنگ نیوز کے مطابق کھارادر، اولڈ سٹی ایریا ، کورنگی، لانڈھی، ملیر، قائد آباد، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، گلستان جوہر اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی سپلائی اب تک بحال نہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر گریٹر فیز 2 لائن تین بار پھٹنے سے 70 فیصد شہر کو پانی کی فراہمی بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب واٹر کارپوریشن نے دعوی کیا ہے کہ مرمت مکمل کرکے شہر میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement