Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ادارے اور شہری درخت لگائیں، کمشنرکراچی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ شہر کراچی کو ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کے لئے اداروں اور شہریوں کو چاہئے کہ وہ درخت لگائیں اور درختوں کی حفاظت کریں۔

کمشنر کراچی نے پیر کو نیپا کے دفتر میں انسٹی ٹیوٹاآف ہولیسٹک بحالی اور شمولیت کے بچوں کی جانب سے نیپا کی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیپا ڈاکٹر سیف الرحمٰن اور انسٹی ٹیوٹ آف ہولیسٹک بحالی کے سی ای او رزاق پردیسی بھی موجود تھے۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ شجر کاری کی کوششیں کامیاب کر نے کے لئے ضروری ہے جو پودے لگائے جائیں ان کی حفاظت بھی کی جائے، انھوں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے مون سون شجرکاری مہم میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد پودے لگائے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
Related Posts
Close Button
Advertisement