Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بیگیج رولز میں ترامیم واپس، بیرون ملک سےایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر روک دی گئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے بیگج رولز 2006 میں مجوزہ ترمیم فی الحال واپس لینے کا فیصلہ لے لیا ہے، چئیرمین ایف بی آر نے رولز میں مجوزہ ترمیم واپس لے کر مشاورت کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سماء نیوز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے فوری طور پر ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد کو بھی روک دیا ہے۔ ایف بی آر نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق مسودہ گزشتہ روز ہی جاری کیا تھا۔

مسودے میں بیرون ملک سے ذاتی استعمال کیلئے ایک موبائل فون لانے کی اجازت کی تجویز تھی،1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء کمرشل تجارت تصور کرنے کی تجویز شامل تھی۔

ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط کرنے کی ترمیم بھی مسودے کا حصہ تھی، اضافی اشیاء ڈیوٹی، ٹیکس یا جرمانہ ادا کرکے بھی کلیئر نہ کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement