Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سائبر کرائم کراچی میں غلط خبریں پھیلانے پر پہلا مقدمہ درج

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سائبر کرائم کراچی میں غلط خبریں پھیلانے پر پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نومبر میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پروپیگنڈا کے طور پر فیک نیوز پھیلانے پر گلشن اقبال بلاک ون میٹروول کراچی کے رہائشی کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سائبر کرائم کراچی کے مطابق خبر موصول ہوئی تھی کہ ایک فرد اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی خبریں پھیلا رہا ہے اور ریاست کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال کر رہا ہے۔

انکوائری کے دوران مذکورہ شخص کا ٹویٹر اکاؤنٹ تکنیکی تجزیے کے دوران فعال اور ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث پایا گیا، اس اکاؤنٹ کا تکنیکی تجزیہ کرنے پر متعدد پوسٹیں ملی جو ریاست کے خلاف تھیں جس پر سائبر کرائم کراچی نے مقدمہ درج کر لیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement