Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں 95 فیصد میڈیکل اسٹورز فارماسسٹ کے بغیر چل رہے ہیں، ماہرین نےصورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ملک میں ماہرین نے فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز سے متعلق صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔ کراچی میں ہونے والی میڈی کیشن سیفٹی کانفرنس سے خطاب میں ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں 95 فیصد فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز فارماسسٹ کے بغیر چل رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ملک بھر کے آدھے اسپتال بھی فارماسسٹ کے بغیر لوگوں کا علاج کر رہے ہیں۔ ادویات کے غلط استعمال سے ہر سال پاکستان میں لوگ جان سے جاتے ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو عاصم روف نے کہا کہ ڈاکٹروں کی تربیت اس طرح نہیں ہوتی کہ وہ ادویات کا غلط استعمال روک سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف فارماسسٹ کے پاس وہ علم اور تربیت ہوتی ہے کہ ادویات کا غلط استعمال روک کر لوگوں کی جانیں بچا سکے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement