Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وادی کاغان میں شدید برفباری کے باعث سیاحتی مقام ناران کو بند کر دیا گیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک کو بند کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کہا ہے کہ سیاح ناران کا سفر نہ کریں، موسمی حالات کے پیش نظر ناران کا سیاحتی سیزن اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیاح شوگراں اور بالاکوٹ کے دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔ برف باری اور راستے بند ہونے کے باعث ناران اور بالائی مقامات کو بند کیا ہے، گڑھی حبیب اللہ، بالاکوٹ، گھنول، کیوائی اور ترنہ کے علاقے سیاحوں کیلئے کھلے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement