Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کیس، صارم برنی کی اہلیہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے صارم برنی کی اہلیہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں رد و بدل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں صارم برنی کی اہلیہ کو بھی شریک ملزم قرار دیا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement