Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اقلیتی برادری کے بچوں کو میٹرک سے پی ایچ ڈی تک اسکالر شپس دی جا رہی ہیں، وزیرِ اقلیتی امور پنجاب

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزیرِ اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ نے نیدرلینڈز کی سفیر سے ملاقات کی، جس میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رمیش سنگھ نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی محکمۂ اپنا 5 سال کا اسٹریٹجک پلان تشکیل دینے جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے بجٹ میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا، بہت جلد 50 ہزار خاندانوں کے لیے مینارٹیز کارڈ کا اجراء کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینارٹیز کے بچوں کو میٹرک سے پی ایچ ڈی تک اسکالر شپس دی جا رہی ہیں۔

ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیدرلینڈز کی سفیر نے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ اعلامیے کے مطابق نیدرلینڈز کی سفیر نے مذہبی اقلیتوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پالیسی کی اہمیت پر زور دیا

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement