Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

26 ویں آئینی ترمیم، سندھ ہائیکورٹ نے وکلاء کو نئی آئینی درخواستوں کی سماعت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

26 ویں آئینی ترمیم کے بعد کیسز کی سماعت تاخیر کا شکار ہونے لگیں۔ نئی آئینی درخواستوں کی سماعت کے لیے وکلا نے عدالت سے اجازت مانگی تھی تاہم سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچز نے نئی آئینی درخواستوں کی سماعت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ وکلا کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواستوں میں سول اور کرمنل کیسز شامل ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ آج آئینی بینچز بن رہے ہیں پھر فیصلہ ہو گا کہ کون سا کیس کہاں جائے گا، روسٹر برانچ طے کرے گی کہ کون سا کیس کس بینچ میں جائے گا۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان کا حصہ بن چکی ہے جس کے تحت آئینی مقدمات کے لیے علیحدہ آئینی عدالت ہو گی

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement