Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نیپرا نےفی یونٹ بجلی86 پیسے سستی کر دی،کے الیکٹرک کے صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کردی، نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔نیپرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمی کا ریلیف بجلی صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا جبکہ جن صارفین کو بل جاری ہوچکے، انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلز میں دیا جائے گا
۔نیپرا کے مطابق کمی کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 57 پیسے کمی کی درخواست کی تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement