Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مقبول امریکی ٹی وی سیریل ‘ٹارزن’ کے ہیرو رون ایلی انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے مقبول ٹی وی سیریل ‘ٹارزن’ کے ہیرو رون ایلی 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

رون ایلی کا انتقال 29 ستمبر کو کیلیفورنیا میں واقع ان کے گھر پر ہوا جبکہ اداکار کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی کرسٹن کیسیل ایلی نے سوشل میڈیا پر کرتے ہوئےلکھا:”دنیا نے اب تک کے سب سے بڑے آدمیوں میں سے ایک اور میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے۔”

مقبول ٹی وی سیریل ٹارزن 1966 سے 1968 تک نشر کی گئی تھی،رون ایلی 2001 میں اداکاری کو خیرباد کہہ کر مصنف بن گئے تھے اورانہوں نے کئی ناول بھی لکھے۔

رون ایلی نے 2014 میں ایک ٹیلی ویژن فلم Expecting Amishکے لیے اداکاری میں مختصر واپسی کی جہاں انہوں نے ایک بزرگ کا کردار ادا کیا، اس کے علاوہ وہ دیگر پروگرامز کے میزبان بھی رہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement