Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لاہورمیں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ڈائریکٹر فارنزک سائبر کرائم وقاص سعید ہوں گے۔ اسپیشل کمیٹی نے 70 کے قریب اکاؤنٹس کی شناخت کر لی ہے، ان اکاوئنٹ ہولڈرز کی تصاویر کی شناخت کے لیے ڈیٹا نادرا کو بھیج دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نادرا شکلوں کی شناخت کے لیے جدید طریقے سے مدد لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے خلاف گزشتہ روز مختلف شہروں میں طلبہ نے احتجاج بھی کیا تھا

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement