Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں تین سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تین سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے کیس میں ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں فیڈرل بی ایریا میں 3 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور ملزم نے دفعہ 164 کا بیان عدالت میں ریکارڈ کرایا۔

ملزم نے عدالت میں بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش اور قتل کا اعتراف کرلیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تین سالہ بچی کو صبح کے اوقات میں زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا تھا جب کہ بچی کی لاش گھر سے کچھ فاصلے پر ہی ملی تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کیا تھا

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement