Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

محکمہ موسمیات کی کراچی میں آئندہ 3 دنوں کے دوران موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو آنے والے دنوں میں موسم گرم رہنے کی خبرسنائی ہے  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں آئندہ 3 دنوں تک گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ موسم مرطوب بھی رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے نئے سسٹم سے کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شہرکراچی میں آج اور کل پارہ 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔

اسی کے ساتھ کراچی میں سمندری ہوائیں مسلسل فعال رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 تا 65 رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement