Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ٹی 20ورلڈ میں پاک بھارت  ٹاکرا کون جیتے گا؟سوال کرنے پرسکیورٹی گارڈ نے وی لاگر کو قتل کردیا

کراچی میں پاک بھارت ٹاکرے پرلوگوں کے ویوز لینے کے جانے والے وی لاگر کو سیکیورٹی نے گارڈ نے طیش میں آکر قتل کر دیا۔ مقول کے دوست کا کہنا ہے سعد سرینا موبائل مارکیٹ میں گارڈ سے پاک بھارت  میچ پر ویوز لینے گیا تھا

سعد نے گارڈ سے سوال کیا تو اس نے ڈائریکٹ فائر کر دیا۔ سعد  کافی عرصے سے بےروزگار اور گھر کا واحد کمانے والا تھا۔ مقتول کے دو بیٹے ہیں اور کچھ عرصے پہلے ہی دبئی سے آیا ہے

مقتول کے دوست کا کہنا تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ سعد کو گولی ماردی  ہے، تو فوری طور پر اسپتال پہنچا، اب اس کے گھر والوں کی دیکھ بھال کون کرے گا
دوسری طرف پولیس نے فائرنگ میں ملوث سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button