Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلندترین چوٹی سرکرلی، 8 ہزارمیٹر سے بلند 11 چوٹیاں سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا بھی اعزاز

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو سر کر لیا جس کے بعد وہ 8 ہزار میٹر سے زائد بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

الپائن کلپ آف پاکستان کے سیکرٹری کے مطابق نائلہ کیانی نے آج نیپال کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 35 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 50 منٹ) پر 5 ویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کرکے کامیاب اور تاریخ سنگ میل طے کرلیا۔

یہ شاندار کارنامہ انجام دینے والی وہ پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ مکالو سر کرنے کے بعد اب وہ 3 سال کے کم عرصے کے دوران 8 ہزار سے زائد بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بھی بن گئی ہیں۔  کامیابی پر الپائن کلپ آف پاکستان نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون بھی بن چکی ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے پاس تھا، جنہوں نے 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا۔ نائلہ کیانی اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی سر کرچکی ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement