Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں امپائر احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی سیریز کے میچز سپروائز کریں گے جبکہ زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ آئی سی سی کے میچ ریفری کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔

علیم ڈار کے علاوہ فیصل آفریدی، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل میں شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement