Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

یکم مارچ سے پیٹرول ساڑھے 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

نگراں وفاقی حکومت نے بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا پلان بنا لیا۔ یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پٹرول ساڑھے 4 روپے جبکہ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

مٹی کا تیل 2 روپے 92 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 29 فروری کو وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا۔

وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کریں گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 مارچ تک لاگو ہوں گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement