Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری، شاہنواز داہانی اور زمان خان کو قومی اسکواڈ میں طلب کرلیا گیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے باعث شاہنواز دھانی اور زمان خان کو ایشیا کپ میں طلب کر لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے دھانی اور زمان کو بلایا گیا ہے اور فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کی انجری کی وجہ سے دھانی اور زمان دونوں کو متبادل کے طور پر شامل کر سکتے ہیں۔

پی سی بی نے کہا کہ شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ کے طور پر بلایا گیا ہے۔ قومی ٹیم مینجمنٹ اے سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے حارث رؤف اور نسیم شاہ کی عدم دستیابی پر متبادل کی درخواست کرے گی۔

حارث رؤف اور نسیم شاہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے۔ حارث رؤف نے میچ میں صرف 5 اوورز کرائے جبکہ نسیم شاہ نے 9.2 اوورز کروائے تھے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement