Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایف آئی اے کی کراچی پورٹ پر کارروائی، چھالیہ کے 4 کنٹینر ضبط کرلئے

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی بندرگاہ پر چھالیہ سے بھرے 4 کنٹینر ضبط کرلیے۔ مجموعی طور پر 56 ٹن اسمگل چھالیہ برآمد ہوئی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کراچی پورٹ پر کارروائی کی اور 4 کنٹینرز میں اسمگل کی گئی چھیالیہ برآمد کرلی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق چھالیہ غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی گئی تھی اور  چھالیہ کی اسمگلنگ میں 4 مختلف کمپنیاں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ غیر قانونی چھالیہ درآمد کرنے والی کمپنیوں میں انسہ فوڈ، کرن فوڈ، ال عزیز اور سنی فوڈ ملوث ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق چار کنٹینرز سے مجموعی طور پر 56 ٹن اسمگل چھالیہ برآمد ہوئی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement