Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں یوم آزادی کے جشن پر فائرنگ کرنے والے 4 پولیس اہلکار گرفتار

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں یوم آزادی کے جشن پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ مجموعی طور پر 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جس میں سے 4 کا تعلق پولیس کے مختلف یونٹ سے ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر آرام باغ حقانی چوک کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، ملزمان کی شناخت عثمان، وقاص، مستنصر، قمر الیاس اور مدین الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار پولیس اہلکار میٹھادر تھانہ، 15 مددگار اور دیگر مقامات پر تعینات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور چاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement